T

ایشیا کا سب سے بڑا ائیرو انڈیا شو آج شام بنگلورو میں حیرت انگیز ہوائی مظاہرے کے ساتھ ختم ہو گیا۔ یہ شو کل عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور آج بنگلور کے باشندوں نے بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک میں ہی تیار ہلکے جنگجو طیارے Tejas، HTT40 تربیتی طیارے، جدید ترین ہلکے ہیلی کاپٹر Dhruv اور ہلکے جنگجو ہیلی کاپٹر پرچنڈ، ہلکے استعمال میں آنے والے ہیلی کاپٹر، بھارت میں ہی تیار ڈرونز اور کِرن ایئروبیٹک کی ٹیم کے شاندار فضائی شو کا نظارہ کیا اور لطف اندوز ہوئے۔ اس شو میں 811 نمائش کرنے والوں نے اپنی بنائی ہوئی مصنوعات کا مظاہرہ کیا۔ اِن میں سے 701 بھارت میں ہی تیار کی گئی تھیں، جبکہ 110 بیرونِ ملک کی تھیں