عندلیب اختر
گزشتہ ہفتے مرکزی حکومت نے ایک نئے مالیاتی ڈیٹا شیئرنگ سسٹم کی نقاب کشائی کی جسے ‘اکاؤنٹ ایگریگیٹرز’ (اے اے) نیٹ ورک کے نام سے جانا جا رہا ہے۔ اس نئے سسٹم سے سرمایہ کاری اور کریڈٹ کے حوالے سے ملک میں مالیاتی ڈیٹا شیئرنگ کے نظام میں انقلاب لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔یہ ملک بھر کے صارفین کو ان کے مالیاتی ریکارڈ پر زیادہ رسائی اور کنٹرول دینے کے ارادے کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ بیک وقت قرض دہندگان اور دیگر فن ٹیک کمپنیوں کے لیے صارفین کے پول کو بڑھا رہا تھا۔۔ اکاؤنٹ ایگریگیٹر فرد کو اپنے ذاتی مالیاتی ڈیٹا پر کنٹرول فراہم کرتا ہے، جو دوسری صورت میں بیکار پڑا رہتا ہے۔ اس نظام کو ملک میں اوپن بینکنگ لانے اور لاکھوں صارفین کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے اپنے مالیاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے اور تمام اداروں میں انہیں شیئر کرنے کا اختیار دینے کی سمت میں پہلا قدم مانا جا رہا ہے۔اس سسٹم کو ملک کے آٹھ بڑے بینکوں کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ اکاؤنٹ ایگریگیٹر سسٹم قرض دینے اور دولت کے انتظام کو بہت تیز اور سستا کر سکتا ہے۔
اکاؤنٹ ایگریگیٹر کے ساتھ، کمپنی چھیڑ چھاڑ سے محفوظ ڈیٹا تک تیزی سے اور سستے طریقے سے رسائی حاصل کر سکتی ہے، اور قرض کے جائزہ کے عمل کو تیزی سے ٹریک کر سکتی ہے تاکہ صارف کو قرض حاصل ہو سکے۔ اس کے علاوہ، صارف سرکاری سسٹم جیسے کہ جی ایس ٹی یا جی ای ایم سے براہ راست مستقبل کی انوائس یا کیش فلو پر معتبر معلومات شیئر کرکے، قرض تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، جس کے لیے اسے ذاتی طور پر وہاں موجود ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
اکاؤنٹ ایگریگیٹر (اے اے) ایک قسم کا آر بی آئی ریگولیٹڈ ادارہ ہے (این بی ایف سی-اے اے لائسنس کے ساتھ) جو ایک فرد کو محفوظ اور ڈجیٹل طریقے سے جس مالیاتی ادارہ میں ان کا اکاؤنٹ ہے، وہاں سے اے اے نیٹ ورک میں کسی دیگر ریگولیٹڈ مالیاتی ادارہ کے ساتھ معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں شیئر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ڈیٹا کو فرد کی منظوری کے بغیر شیئر نہیں کیا جا سکتا ہے۔فرد کے ذریعے منتخب کرنے کے لیے کئی اکاؤنٹ ایگریگیٹر ہوں گے۔اکاؤنٹ ایگریگیٹر آپ کے ڈیٹا کے ہر استعمال کے لیے ’خالی چیک‘ کو قبول کرنے کی طویل مدت اور شرائط کو ایک گرینولر، مرحلہ در مرحلہ اجازت اور کنٹرول سے بدل دیتا ہے۔
مالیاتی زندگی کو کیسے بہتر بنائے گا؟
ملک کے مالیاتی نظام میں آج کل صارفین کے لیے بہت سی پریشانیاں موجود ہیں – بینک اسٹیٹمنٹ کی ہاتھ سے دستخط کی گئی اور اسکین شدہ کاپیوں کو شیئر کرنا، نوٹری یا اسٹامپ والی دستاویز کے لیے چکر لگانا، یا کسی تیسرے فریق کو اپنی مالیاتی تاریخ فراہم کرنے کے لیے اپنا ذاتی یوزر نیم اور پاس ورڈ شیئر کرنا۔ اکاؤنٹ ایگریگیٹر نیٹ ورک ان تمام چیزوں کو ایک آسان، موبائل پر مبنی اور محفوظ ڈجیٹل ڈیٹا رسائی اور شیئرنگ کے عمل سے بدل دے گا۔ یہ نئی قسم کی خدمات کے لیے مواقع پیدا کرے گا – جیسے کہ قرض کی نئی قسمیں۔فرد کے بینک کو صرف اکاؤنٹ ایگریگیٹر نیٹ ورک کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہے۔ آٹھ بینک پہلے ہی جڑ چکے ہیں – چار پہلے سے ہی منظوری پر مبنی ڈیٹا شیئر کر رہے ہیں (ایکسس، آئی سی آئی سی آئی، ایچ ڈی ایف سی اور انڈس انڈ بینک) اور بقیہ چار جلد ہی اس سے جڑنے والے ہیں (اسٹیٹ بینک آف انڈیا، کوٹک مہندرا بینک، آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک، اور فیڈرل بینک)۔
آدھار ای کے وائی سی ڈیٹا شیئرنگ، کریڈٹ بیورو ڈیٹا شیئرنگ، اور سی کے وائی سی جیسے پلیٹ فارموں سے اکاؤنٹ ایگریگیٹر کیسے مختلف ہے؟آدھار ای کے وائی سی اور سی کے وائی سی، کے وائی سی کے مقصد کے لیے صرف چار ’شناخت‘ کے ڈیٹا فیلڈ کو شیئر کرنے کی اجازت دیتے ہیں (جیسے کہ نام، پتہ، صنف، وغیرہ)۔ اسی طرح، کریڈٹ بیورو ڈیٹا صرف قرض کی ہسٹری اور/یا کریڈٹ اسکور دکھاتے ہیں۔ اکاؤنٹ ایگریگیٹر نیٹ ورک بچت/جمع/کرنٹ اکاؤنٹ سے لین دین کے ڈیٹا یا بینک اسٹیٹمنٹ کو شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
کون سا ڈیٹا شیئر کیاجا سکتا ہے؟
آج، شیئر کرنے کے لیے بینکنگ لین دین کے ڈیٹا (مثال کے طور پر کرنٹ یا بچت اکاؤنٹ سے بینک اسٹیٹمنٹ) ان تمام بینکوں میں دستیاب ہیں جو نیٹ ورک پر لائیو ہیں۔آہستہ آہستہ، اے اے فریم ورک شیئرنگ کے لیے تمام مالیاتی ڈیٹا دستیاب کرائے گا، بشمول ٹیکس ڈیٹا، پنشن ڈیٹا، سیکورٹیز ڈیٹا (میوچوئل فنڈز اور بروکریج)، اور بیمہ کرانے والے کا ڈیٹا صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ اسے مالیاتی سیکٹر سے آگے بھی بڑھایا جائے گا تاکہ فرد کو اے اے کے ذریعے حفظان صحت اور مواصلات کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ہو۔
کیا ڈیٹا شیئرنگ محفوظ ہے؟
اکاؤنٹ ایگریگیٹر ڈیٹا کو دیکھ نہیں سکتے؛ وہ صرف فرد کی ہدایت اور منظوری کی بنیاد پر ڈیٹا کو ایک مالیاتی ادارہ سے دوسرے مالیاتی ادارہ تک پہنچاتے ہیں۔ نام کے برعکس، وہ آپ کے ڈیٹا کو ’ایگریگیٹ‘ نہیں کر سکتے۔ اے اے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح نہیں ہیں جو آپ کے ڈیٹا کا مجموعہ اور آپ کی تفصیلی پروفائل تیار کرتی ہیں۔اے اے کے ذریعے شیئر کیا جانے والا ڈیٹا بھیجنے والے کے ذریعے انکرپٹیڈ ہوتا ہے اور صرف موصول کرنے والے کے ذریعے ہی ڈی کرپٹیڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایک سرے سے دوسرے سرے تک انکرپشن اور ’ڈجیٹل دستخط‘ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کاغذی دستاویز کو شیئر کرنے کے مقابلے اس عمل کو زیادہ محفوظ بناتا ہے۔
کیا ڈیٹا شیئر کرنا ضروری ہے؟
جی نہیں۔ اے اے کے ساتھ رجسٹر کرنا صارفین کے لیے پوری طرح رضاکارانہ ہے۔ اگر صارف جس بینک کو استعمال کر رہا ہے وہ نیٹ ورک میں شامل ہو چکا ہے، تو وہ شخص اے اے پر رجسٹر کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے، یہ انتخاب کر سکتا ہے کہ انہیں کن اکاؤنٹس کو جوڑنا ہے، اور کسی مخصوص مقصد کے لیے اپنے کسی ایک اکاؤنٹ کے ڈیٹا کو نئے قرض دینے والے یا مالیاتی ادارہ کو، اکاؤنٹ ایگریگیٹر میں سے ایک کے ذریعے ’منظوری‘ دینے کی سطح پر شیئر کرنا ہے۔ صارف کسی بھی وقت شیئر کرنے کی درخواست کی منظوری کو ردّ کر سکتا ہے۔ اگر صارف نے ایک مدت تک (مثلاً قرض لینے کی مدت کید وران) مسلسل طریقے سے ڈیٹا شیئر کرنے کو قبول کر لیا ہے، تو اسے صارف کے ذریعے بعد میں کسی بھی وقت واپس لیا جا سکتا ہے۔اگر کسی صارف نے میرا ڈیٹا ایک ادارہ کے ساتھ شیئر کر دیا ہے، تو وہ اسے کتنے دنوں تک اسے استعمال کر سکتے ہیں؟موصول کرنے والے ادارہ کو کتنی مدت تک اس کی رسائی حاصل ہوگی، یہ ڈیٹا شیئر کرنے کی منظوری دیتے وقت صارف کو دکھا دی جائے گی۔
اے اے کیسے رجسٹر ہو سکتا ہے؟
آپ اے اے کے ساتھ ان کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اے اے ایک ہینڈل (جیسے کہ یوزر نیم) فراہم کرے گا جسے منظوری کے عمل کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔آج، ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے چار ایپ دستیاب ہیں (Finvu، OneMoney، CAMS Finserv اور NADL)، جن کا آپریشنل لائسنس اے اے ہوگا۔ آر بی آئی کی جانب سے مزید تین کو اصولی منظوری حاصل ہو چکی ہے (PhonePe، Yodlee اور Perfios) اور ان ایپس کو جلد ہی لانچ کیا جا سکتا ہے۔
کیا صارف کو ہر ایک اے اے کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے؟
نہیں، صارف نیٹ ورک پر موجود کسی بھی بینک سے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی ایک اے اے کے ساتھ رجسٹر کر سکتا ہے۔
صارف کو اس سہولت کا استعمال کرنے کے لیے پیسے ادا کرنے کی ضرورت یہ اے اے پر منحصر کرے گا۔ کچھ اے اے مفت ہو سکتے ہیں کیوں کہ وہ مالیاتی اداروں سے سروس کی فیس وصول کر رہے ہیں۔ کچھ صارف سے معمولی فیس وصول کر سکتے ہیں۔
اگر صارف کا بینک ڈیٹا شیئرنگ کے لیے اے اے نیٹ ورک میں شامل ہو گیا ہے، تو صارف کس نئی خدمت تک رسائی حاصل کر سکتا ہے؟
دو کلیدی خدمات جنہیں فرد کے لیے بہتر کیا جائے گا، وہ قرض تک رسائی اور پیسے کے انتظام تک رسائی ہے۔ اگر صارف آج ہی چھوٹا کاروباری یا ذاتی قرض حاصل کرنا چاہتا ہے، تو ایسے کئی کاغذات ہیں جنہیں قرض دینے والے کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ آج کل ایک مشکل اور ہاتھ سے کیا جانے والا عمل ہے، جو قرض حاصل کرنے اور قرض تک رسائی حاصل کرنے میں لگنے والے وقت کو متاثر کرتا ہے۔ اسی طرح، آج کل پیسے کا انتظام کرنا مشکل ہے کیوں کہ ڈیٹا کئی مختلف مقامات پر جمع کیے جاتے ہیں اور تجزیہ کے لیے آسانی سے ایک ساتھ نہیں لائے جا سکتے۔ AMN