چنئی۔ (پریس ریلیز)۔انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)کے ونیشنل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل جنرل کونسل کے رکن اور کیرالہ ریاست کے سابق قانون ساز ٹی پی ایم۔ سہیر کا انتقال ہفتہ 25 جولائی کو 83 سال کی عمر میں ہوا۔ انہیں کوزی کوڈ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عمر سے متعلق صحت کے مسائل کے علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے باوجود کے باعث ان کی موت ہو گئی۔وہ کوزی کوڈ-II حلقہ سے سابق ایم ایل اے تھے۔ میت کو کوزی کوڈ میں ملیالہ منورما کے قریب [ارس ہال میں عوام کے دیدار کے لیے 3:30 بجے تک رکھا گیا۔ بعد نماز جنازہ کوزی کوڈ سی ایچ مسجد میں 4:30 بجے ادا کی گئی اور میت کو ٹوپائی کی جامع مسجد میں سپرد خاک کیا گیا۔ان کی رحلت پر ریاست کے سیاسی،مذہبی اور سماجی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔