Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz


آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین انسانی بنیادوں پر نیا سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ہفتے کی شام اس معاہدے کا اعلان دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ تحریری بیان کے ذریعے کیا گیا۔ روس اور فرانس کی کوششوں سے طے پانے والے فائر بندی کے نئے معاہدے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ باکو حکام کے مطابق انسانی بنیادوں پر کیے گئے جنگ بندی کے اس معاہدے کے دوران لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد اتوار کی صبح نگورنو کاراباخ کے محاذ پر حالات پر سکون دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم سیزفائر کے باوجود دنوں ممالک نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Click to listen highlighted text!