Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

WEB DESK

کووڈ-اُنیس سے بچاﺅ کیلئے ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم‘ جس میں بزرگ شہریوں اور کئی دیگر بیماریوں میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا احاطہ کیا جائے گا‘ آج سے شروع ہوگئی ہے۔ ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن کا عمل cowin.gov.in پر شروع ہوگیا ہے۔ سبھی شہری‘ دوسرے مرحلے کےCowin پورٹل کا استعمال کر کے یا آروگیہ سیتو جیسی دیگر آئی ٹی ایپلی کیشن کے ذریعے کہیں بھی اور کسی وقت بھی ٹیکہ کاری کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔اِن گروپوں کے افراد کو 10 ہزار سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیکہ لگایا جائے گا جبکہ ٹیکہ کاری کے تقریباً 20 ہزار پرائیویٹ مراکز پر ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کو اپنے خرچ پر ٹیکہ لگوانا ہوگا۔
پرائیویٹ اسپتال ٹیکہ کاری مہم کے دوران کووڈ-اُنیس کا ٹیکہ لگانے کیلئے 250 روپے تک روپے وصول کرسکتے ہیں۔
صحت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ ریاستیں، اپنی صحت بیمہ اسکیموں کے تحت پینل میں شامل تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستیں، سرکاری ملکیت کے تمام کاروباری اداروں PSUs اور تمام سرکاری صحت سہولیات کو کووڈ کے ٹیکہ کاری مراکز کے طور پر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔

Click to listen highlighted text!