WEB DESK
وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ایمس میں کووڈ-اُنیس کا پہلا ٹیکہ لگوایا۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے اُن سبھی متعلقہ لوگوں سے‘ ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی بات ہے‘ کہ کس طرح ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے کووڈ-اُنیس کے خلاف عالمی لڑائی کو مضبوط بنانے کیلئے تیزی سے کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آیئے ہم سب مل کر ملک کو‘ کووڈ-انیس سے نجات دلائیں۔
پڈوچیری کی سِسٹر P.Niveda نے وزیراعظم مودی کو‘ کو-ویکسین کا ٹیکہ لگایا۔ اُس وقت وزیراعظم آسام کا ایک Gamcha پہنے ہوئے تھے‘ جو آسام کی خواتین کے آشیرواد کی علامت ہے۔
وزیراعظم ٹیکہ لگوانے آج صبح سویرے ایمس گئے تھے‘ تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔