Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

وزیر اعظم نریندرمودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میتری سیتو کاافتتاح کیا۔ میتری سیتو Feni ندی کے اوپر تعمیر کیاگیا ہے، جو تریپورہ اور بنگلہدیش میں بھارتی سرحد کے درمیان بہتی ہے۔ قومی شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیکارپوریشن لمیٹیڈ نے 133کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پل تعمیر کیا ہے۔ ایک اعشاریہ نو کلومیٹر طویل پل بھارت میں Sabroom کو بنگلہ دیش میں رام گڑھ سے جوڑتا ہے۔ وزیر اعظمنے تریپورہ میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا۔

اس موقع پراپنی تقریر میں جناب مودی نے کہا کہ میتری سیتو سے نہ صرف بانس کی مصنوعات کی تیاریکو بڑھاوا ملے گا بلکہ اس سے اگرتلہ میں انناس اور اگربتی کے کاروبار کو بھی فروغ حاصلہوگا۔ انہوں نے کہا کہ Feni پل کے کھل جانے سے اگرتلہ ایک بین الاقوامی سمندریبندرگاہ سے قریب ترین پہلا بھارتی شہر بن جائے گا۔

جناب مودی نےکہا کہ بنگلہ دیش کے ان کے دورے میں وزیراعظم شیخ حسینہ اور انہوں نے تریپورہ کو بنگلہدیش سے براہ راست ملانے والے اس پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اِس پلکی وجہ سے ہماری دوستی اور بھی مضبوط ہوگئی ہے اور اس سے دونوں ملکوں میں اقتصادی سرگرمیوںمیں بھی استحکام پیداہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پل سے بنگلہ دیش میں کنٹیویٹی میںبہتری آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مواصلاتمیں بھی بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نےکہا کہ تریپورہ کو پچھلے 30 سال کی حکومتوں اور پچھلے تین سال کی، دوہرے انجن والیحکومت کے درمیان فرق محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں کے، بدعنوانی اورکمیشن والے کلچر کی جگہ، مستفیدین کے کھاتوں میں براہ راست فائدے پہنچ رہے ہیں۔ جنابمودی نے کہا کہ پچھلے چھ سال میں مرکزی حکومت نے تریپورہ کی ترقی کے لیے ہر ایک ضرورتکا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لیے مرکز کی طرف سے الاٹ کی جانے والی رقممیں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Click to listen highlighted text!