
کورونا وائرس نے ایک خطرناک وبائی صورت اختیار کرلی ہے اور پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اپنے ملک میں بھی اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چارہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اس سے تحفظ کی خاطر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کی پابندی کرتے ہوئے مساجد میں بھی جماعت و جمعہ کو محدود کردیا گیا ہے اور گھروں میں نماز ادا کی جا رہی ہے۔
ہر سال بہت سے مسلمان شب برات کے موقع پر مساجد میں شب گزاری کرتے ہوئے عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، ذکر و تلاوت میں مصروف رہتے ہیں اور اجتماعی طور پر قبرستان کی زیارت کے لیے بھی جاتے ہیں۔ اس وائرس سے حفاظت کا مؤثر ذریعہ یہ ہے کہ سماجی فاصلہ(Social distancing) کو برقرار رکھا جائے اور کہیں بھی لوگ جمع نہ ہوں۔ شب برات کے موقع پر بھی اس کی پابندی کرنا حکمت و مصلحت کا تقاضا ہے۔
لہٰذا اس موقع پرایسے تمام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ شب برات میں عبادت، نماز،ذکر و دعا اور تلاوت وغیرہ اپنے گھروں میں ہی رہ کر کریں۔ قبرستان کی زیارت کے لیے بھی نہ نکلیں، بلکہ گھر میں ہی رہ کر اپنے مرحومین کے لیے دعا کریں۔ نوجوانوں سے بھی خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ اس رات گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں، گھروں میں رہ کر ہی شب گزاری کریں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں کہ اللہ تعالیٰ اس وبا سے تمام اہل ملک کی حفاظت فرمائے، آمین۔
اپیل کنندگان:
٭ مولانا توقیر رضا خان، صدر مسلم اتحاد پریشد، بریلی
٭ مولانا سید محمود مدنی، سکریٹری جنرل جمعیت علماء ہند
٭ جناب سید سعادت اللہ حسینی، امیر جماعت اسلامی ہند
٭ مولانا سید ارشد مدنی،صدر جمعیت علماء ہند
٭ مولانا مفتی محمد مکرم، شاہی امام، مسجد فتحپوری، دہلی
٭ مولانا اصغر علی امام سلفی،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث، دہلی
٭ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی(انڈیا)، حیدرآباد
٭ حضرت محمد تنویر ہاشمی، سجادہ نشین، خانقاہ ہاشمیہ، بیجاپور، کرناٹک
٭ مولانا صغیر احمد خان، امیر شریعت، کرناٹک
٭ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان(ازہری)، صدر اقلیتی کمیشن، دہلی
٭ حضرت محمد معین میاں، پیر طریقت، ممبئی
٭ مولانا حافظ سید اطہر علی، ناظم جامعہ محمدیہ، ممبئی
٭ مولانا شبیر احمد ندوی، ناظم مدرسہ اصلاح البنات بنگلور
٭ مولانا محمود دریابادی،نائب صدر علماء کونسل ممبیئ
٭ مولانا امین عثمانی، سکریٹری، اسلامک فقہ اکیڈمی(انڈیا)، دہلی
٭ جناب کمال فاروقی، سابق صدر اقلیتی کمیشن، دہلی
٭مجتبیٰ فاروق ، سکریٹری جنرل ،آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت