امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ان انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک اومیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ عوامی جائزوں میں جو بائیڈن آگے ہیں لیکن سوئنگ اسٹیٹس کے تنائج صدر ٹرمپ کے حق میں آ سکتے ہیں۔ ننانوے ملین امریکی شہری ای میل یا پھر خطوں کے ذریعے اپنے ووٹ ڈال چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ رواں برس امریکی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد متعدد علاقوں میں بدامنی کے واقعات پیش آنے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔