رواں زرعی سال 2022-23 میں غذائی اجناس کی پیداوار کا تخمینہ تین ہزار 305 لاکھ ٹن سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کے بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2021-22 کے مقابلے ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ 149 اعشاریہ ایک آٹھ لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری زرعی سال 2022-23 کےلئے بڑی فصلوں کی پیداوار کے تیسرا پیشگی تخمینہ کے مطابق، رواں زرعی سال میں چاول کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ ایک ہزار 355 لاکھ ٹن سے زیادہ لگایا گیا ہے اور گندم کی پیداوار کا تخمینہ ایک ہزار 127 لاکھ ٹن سے زیادہ لگایا گیا ہے