کوآڈ لیڈروں نے واضح طور پر ہر قسم کی دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی اور کسی بھی نوعیت سے اس کے اظہار کی مذمت کی ہے، جس میں سرحد پار کی دہشت گرد بھی شامل ہے۔ کَل جاری ایک مشترکہ بیان میں لیڈروں نے ممبئی میں 26/11 کے حملوں اور پٹھانکوٹ کے حملے سمیت دہشت گردانہ حملوں کیلئے اپنی مذمت کا اعادہ کیا۔ بیان میں اقوا متحدہ سلامتی کونسل ایک دو چھ سات پابندیوں کی کمیٹی کی جانب سے تعینات کو جاری رکھنے کے عزم پر تاکید کو بھی مناسب قرار دیا۔ آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے لیڈروں پر مشتمل کوآڈ لیڈروں نے ایک ایسے خطے کے تعلق سے اپنی مشترکہ پیش بینی کو ظاہر کیا، جہاں کسی ملک کا غلبہ نہ ہو اور سبھی ملک ہر قسم کے دباﺅ سے آزاد ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ بااعتبار شعور جنگ کا عہد نہیں ہونا چاہئے اور لیڈروں نے مذاکرات اور سفارت کاری کیلئے اپنے عزم کی توثیق کی۔ کوآڈ لیڈروں نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کی مرکوزیت، اتحاد اور اس کی علاقائی قیادت کے کردار کو تسلیم کرنے کیلئے اپنی حمایت کی توثیق کی۔