AMN

First set of 100 Netaji Files declassified; PM visits National Archives, meets family members of Netaji

کانگریس پارٹی کے لیڈرسبھاش چندر بوس نے جنہونے ہندوستان کو برطانوی حکمرانوں سے نجات دلوانے کے لیے آزاد ہند فوج بھی بنائی تھی۔ اب مرکزی حکومت نے ان کی زندگی کے حوالے سے خفیہ فائلز جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 23 جنوری کو بوس فیملی کے بہت سے ارکان کی موجودگی میں ایک سو خفیہ فائلوں کی ڈیجیٹل نقول جاری کیں۔ ان فائلز کے اجراء کا مقصد اس ہندوستانی رہنما کی موت کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات کا جواب تلاش کرنا ہے۔ دی نیشنل آرکائیوز آف انڈیا آئندہ ہر مہینے بوس سے متعلق پچیس خفیہ فائلیں جاری کرے گا۔

بھارت کے سول ایوی ایشن کے وزیر مہیش شرما کے مطابق مودی نے پہلے ہی بوس کے خاندان کو اس امر سے آگاہ کر دیا تھا کہ حکومت کے پاس ’محض ضمنی شواہد ہیں اور اس رہنما کی موت کے حوالے سے کوئی براہِ راست ثبوت نہیں ہیں‘۔

سبھاش چندر بوس برطانوی حکمرانوں سے ہندوستان کی آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کے قائل تھے۔ بیس ویں صدی کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں اُنہوں نے کانگریس پارٹی کے اُس دھڑے کی قیادت کی، جو انتہاپسندانہ موقف کا حامل تھا۔ بعد ازاں وہ سن 1938 کانگریس پارٹی کے صدر بھی بن گئے لیکن مہاتما گاندھی کے ساتھ اختلافات کے باعث اُنہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ موہن داس کرم چند گاندھی انگریزوں کے خلاف عدم تشدد پر مبنی جدوجہد پر یقین رکھتے تھے۔

بوس 1940ء میں ہندوستان چھوڑ گئے تھے۔ 1947ء میں تقسیمِ ہند اور انگریزوں سے آزادی کے حصول کے بعد دو تحقیقاتی کمیشن اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ بوس 1945ء میں تائیوان کے شہر تائی پے میں طیارہ تباہ ہو جانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ایک تیسرا تحقیقاتی کمیشن اس نتیجے پر تو پہنچا تھا کہ بوس کسی طیارے کے تباہ ہو جانے کے باعث ہلاک نہیں ہوئے تھے تاہم اس کمیشن نے اس امکان پر غور نہیں

کیا تھا کہ بوس اُس وقت کے سوویت یونین بھی گئے تھے۔ اُس تیسرے کمیشن نے 2006ء میں جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں مزید تحقیقات پر زور دیا تھا لیکن ساتھ ہی یہ امکان بھی ظاہر کیا تھا کہ تب تک بوس غالباً وفات پا چکے تھے۔

مودی حکومت نے ماسکو حکومت سے اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا تھا۔ بوس فیملی کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ سبھاش چندر بوس طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے اور اسی لیے اُس کی طرف سے خفیہ فائلیں منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

خفیہ فائلوں کی ڈیجیٹل نقول کے اجراء کی تقریب میں چندر کمار بوس بھی شریک تھے، جو بوس فیملی کے ایک رکن ہیں۔ اُن کا کہنا تھا:’’ہم کھلے دل کے ساتھ وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ دن بھارت میں شفافیت کا دن ہے۔‘‘