Last Updated on October 22, 2026 8:16 pm by INDIAN AWAAZ

AMN
نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی (79) نے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ شروع کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور دوستوں کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ ان کے پیغام میں اپنائیت اور ’’محبت کا سفر‘‘ (A Journey of Love) کا تصور نمایاں رہا۔
سونیا گاندھی کی سوشل میڈیا پر یہ آمد ان کی مجوزہ خودنوشت کی اشاعت سے قبل ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ اس کتاب میں ان کی ذاتی زندگی، سیاسی سفر اور ہندوستانی سیاست میں کئی دہائیوں پر محیط تجربات کے مختلف پہلو سامنے آئیں گے۔ گاندھی خاندان کے کسی فرد کی خودنوشت کی اشاعت کو چار دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد ایک اہم ادبی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سونیا گاندھی اب تک سوشل میڈیا پر نسبتاً کم سرگرم رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی موجودگی سے انہیں اپنے حامیوں اور قارئین سے براہِ راست رابطے کا ایک نیا ذریعہ ملے گا۔
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی نیٹ سے متعلق طلبہ کے احتجاج کے دوران انسٹاگرام کے ذریعے طلبہ سے اپیل کی تھی، جس پر مختلف ردعمل سامنے آئے تھے۔

Hello everyone, I’m truly grateful to share this moment with you all; the first look of Belonging: A Journey of Love.
It is a story of love, duty, loss and finding a place to belong. I look forward to sharing it with you.
