Last Updated on January 13, 2026 9:50 am by INDIAN AWAAZ

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے بانی ڈائرکٹر اور بعد میں سر پرست اور مختلف اداروں کے بانی ڈاکٹر منظور عالم صاحب طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔ اللہ مغفرت فرمائے اور پسمانگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔ آمین۔

ممتاز دانشور اور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم رحلت فرما گئےملتِ اسلامیہ ہند کی مایہ ناز شخصیت، نامور ماہرِ تعلیم، ممتاز ماہرِ معاشیات اور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم صاحب کا آج انتقال ہو گیا۔ ان کی رحلت کی خبر پھیلتے ہی علمی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ڈاکٹر منظور عالم صاحب نے اپنی تمام تر زندگی مسلم کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور سماجی اصلاح کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ عالمی سطح کے تحقیقی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز (IOS) کے چیئرمین تھے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ انہوں نے علمی و تحقیقی میدان میں جو نقوش چھوڑے ہیں، وہ مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔ان کی وفات پر ملک بھر کے جید علماء، دانشوروں اور سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغامات میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر منظور عالم محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک تھے، جنہوں نے ہمیشہ ملت کے حقوق اور علمی بالادستی کی جنگ لڑی۔دعا:اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی تمام ملی و علمی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔