سمندری طوفان بپرجوئے کے آج شام بہت شدید سمندری طوفان کیشکل میں گجرات کے کَچھ ضلعے میں جَکھاؤ بندرگاہ کے نزدیک پہنچنے کا امکان ہے۔بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق اس طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کا امکان ہے۔اِس طوفان کے 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ پاکستانمیں کراچی اور گجرات میں Mandavi کے درمیان پاکستانی ساحل کےآس پاس علاقوں اور سوراشٹر اور کَچھ کو پار کرلینے کا امکان ہے۔ سمندر میں بہت اونچیاونچی لہریں اٹھنے کا بھی امکان ہے۔ بِپر جوئے اس وقت Nalia کے مغرب جنوب مغرب میں230 کلومیٹر اور دیو بھومی دوارکا کے مغرب جنوب مغرب میں 220 کلومیٹر جکھاؤ بندرگاہکے مغرب جنوب مغرب میں 210 کلومیٹر میں مرکوز ہے۔ محکمہ موسمیات نے سوراشٹر اور کَچھضلعے کے ساحلی علاقوں کےلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 4 دن کےلئے پورے گجرات میں بارشکی بھی پیشگوئی کی ہے۔ آج سے بھاری بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ بھی چلیں گے۔

اس شدید سمندری طوفان کا زیادہ اثر کَچھ، جام نگر اور دیوبھومیدوراکا ضلعوں میں شدید طوفان کے زیادہ سے زیادہ اثرات دیکھے جاسکیں گے۔ اِن ضلعوں کےساحلی علاقوں میں شدید بارش کا بھی امکان ہے۔ آج شام حالات مزید خراب ہونے کا امکانہے۔ ریاستی سرکار نے امکانی تباہی کے پیش نظر اگر اِس آفات کے دوران ضرورت پڑی تو فضائیہ،بحریہ، ساحلی محافظ اور فوج کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور اِن ایجنسیوں کو آفات کے بندوبستکےلئے تیار رکھا گیا ہے۔ احتیاط کے طور پر سمندری طوفان سے متاثرہ ضلعوں میں 4 ہزارسے زیادہ ہورڈنگ کو ہٹادیا گیا ہے۔ تمام سب اسٹیشنوں میں لازمی وائرپولز کو تیار رکھاگیا ہے۔

دیگر ضلعوں سے ٹیموں کو بروئے کار لایا گیا ہے، تاکہ متاثرہعلاقوں میں بجلی کی بحالی کی عمل کو تیز کیا جاسکے۔ ساحلی علاقوں میں سمندری طوفانسے متاثرہ ضلعوں میں سرکاری اسکولوں اور دفاتر میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ جنریٹر Sets اوردیگر حفظانِ صحت کی خدمات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ خوراک، پانی اور دواؤں جیسی لازمیاشیاءکے ساتھ رہنے کےلئے محفوظ مقامات کی سہولت کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔

ویسٹرن ریلوے نے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطکے طور پر مزید کچھ ٹرینیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شدید بارش یا طوفان کی وجہ سے مواصلات کے نظام میں ممکنہخلل سے نمٹنے کےلئے سیٹلائٹ فونز اور Ham ریڈیو خدمات کو تیار رکھا گیا ہے۔ موبائلسروس آپریٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کے طور پر متبادل ٹاورس کو چالورکھیں۔

بہت شدید سمندری طوفان بپرجوائے کے پیشِ نظر 74 ہزار سےزیادہ لوگوں کو ریاست کے 8 ضلعوں میں بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ فی الحالریاستی سرکار نے سمندری طوفان بپرجوائے کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کےلئے NDRF اور SDRF کی34 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ریاستی انتظامیہ نے 125 ہزار خوراک کے پیکٹ تیار کئے ہیں۔ممکنہ متاثرہ علاقوں میں 69 PHCs، 16CHCsتیار کئے گئے ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دیگر ضلعوں سے20 طبی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ آج شری سومناتھ مندر بند رہے گا