AMN

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اقوام متحدہ کے اداروں میںاصلاحات کی سختی سے حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسے دنیا کی آبادی کی حقیقتوں کا زیادہعکاس ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اداروں کو زیادہجمہوری اور موجودہ حقائق کا نمائندہ بنایا جائے۔ وہ آج نئی دلی میں اقوام متحدہ کےقیام امن افواج کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والےملک بھارت کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر کوئی نشست نہیں ملتیہے تو یہ اقوام متحدہ کے اخلاقی جواز کو مجروح کرتی ہے۔ انھوں نے روس اور یوکرینکے درمیان جاری تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کی وجہ سےمتعدد افریقی اور ایشیائی ملکوں میں خوراک کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور یہ دنیا بھرمیں توانائی کا بحران کا سبب بھی بنا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے پرامن اور سبھیشمولیت والی دنیا کی تعمیر کے لئے انتھک محنت کرنے پر اقوام متحدہ کے قیام امنافواج کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے غیر متزلزل عزم، پیشہ وارانہمہارت اور قربانیاں سبھی کو متاثر کرتی ہیں۔