AMN
ریزروبینک آف انڈیا نے ریپوریٹ میں 25بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے اور اب یہ ساڑھے چھ فیصد ہوگئی ہے۔پچھلے سال مئی کےبعد سے ریزروبینک ریپوریٹ میں ڈھائی فیصد کا اضافہ کرچکا ہے۔ریزرو بینک کے گورنرشکتی کانت داس کی سربراہی میں مالی پالیسی کمیٹی نے دو کے مقابلے چار کی اکثریت کےساتھ ریپوریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوماہی مالی پالیسی کے حتمی جائزے کا اعلانکرتے ہوئے ریزروبینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ اسٹینڈنگ ڈپوزٹ سہولت کیشرح اب سوا چھ فیصد ہوگئی ہے جبکہ مارجنل اسٹینڈنگ سہولت کی شرح اور بینک شرح پونےسات فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ RBI ترقیکے لئے قدم اٹھاتے ہوئے افراط زر کی شرح کو طے شدہ حد کے اندر رکھنے کی خاطراقدامات کرنے پر توجہ مرکوز کرتا رہے گا۔جناب داس نے کہا کہ 2022-23 میں افراط زرکی شرح ساڑھے چھ فیصد رہنے کا اندازہ لگایاگیاہے جبکہ چوتھی سہ ماہی میں یہ پانچاعشاریہ سات فیصد رہنے کی امید ہے۔