AMN
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے زور دے کہا ہے کہ بھارتی روپیہ ہر کرنسی کے مقابلے مضبوط رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک نے مارکیٹ میں ضروریقدم اٹھانے کی خاطر غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کا استعمال کیا‘ تاکہ اس بات کو یقینیبنایا جاسکے کہ ڈالر اور روپے کے اُتار چڑھاﺅکی وجہ سے معیشت متاثر نہ ہو۔وزیر خزانہ نے آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دورانضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اعداد وشمار سےظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں والے ملکوں میں بھارت میں غیر ملکی براہراست سرمایہ کاریFDI کی آمد سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئےکہ بھارت سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت ہے‘ الزام لگایا کہ اپوزیشن کو اس سے بھیپریشانی ہے۔