NEW DELHI
بھارت نے ٹیکہ کاری کی بڑی مہم کے تحت اب تک 17 کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگاکر ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے میں چھ لاکھ نواسی ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔
دوسری جانب مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک لگ بھگ 18 کروڑ ویکسین Doses مفت فراہم کی ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس کووڈ ویکسین کی ایک کروڑ سے زیادہ Doses اب بھی بچی ہوئی ہیں۔ مرکزی سرکار اگلے تین دِن میں مزید 9 لاکھ ویکسین Doses دستیاب کرائے گی۔
