کنیڈا کی سرکار نے شدید آگ کی وجہ سے ملک کے مغربی برٹشکولمبیا خطے میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے۔ ویسٹ کیلووانا شہر کے نواحی علاقوں میں اورزیادہ گھروں کے تباہ ہونے کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پچھلے24 گھنٹوں کے دوران یہ آگ 64 ہیکٹئر سے بڑھ کر 6 ہزار 800 ہیکٹئر میں پھیل گئی ہے۔چار ہزار 800 سے زیادہ افراد کو انخلاءکا حکم دیا گیا ہے اور اس بھیانک آگ کی وجہ سےآدھی سے زیادہ آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔ البتہ اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںملی ہے