Last Updated on June 11, 2016 12:04 am by INDIAN AWAAZ

ڈینش خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے پانچ بھارتی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نئی دہلی کی ایک عدالت کے جج رمیش کمار کے مطابق یو مجرمان اجتماعی زیادتی، اغوا، قید کرنے اور مجرمانہ دھمکیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اسی ہفتے کے دوران ہی عدالت نےسیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں ان پانچوں کو قصوروار قرار دے دیا تھا۔ جنوری سن 2014 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں باون سالہ ڈینش خاتون کے ساتھ اس وقت زیادتی کی گئی ، جب اس نے ان افراد سے اپنے ہوٹل کا پتا جاننے کی کوششش کی تھی۔