اسرو سربراہ نے سائنسدانوں کی ایک نسل کا کارنامہ قرار دیا
@isro
بھارت نے آج چاند کے قطب جنوبی پر پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو نے آج شام تقریبا چھ
بجکر چار منٹ پر چاند کی سطح پر اپنے لینڈر ماڈیول وکرم کی سافٹ لینڈنگ کے عمل کو مکمل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے اور وہ چاند کے قطب جنوبی تک پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے آج شام چاند کی سطح پر چندریان۔3 کی کامیاب لینڈنگ کیلئے خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے اسرو کو مبارکباد دی ہے۔ برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے جنوبی افریقہ گئے وزیراعظم نے ورچوئل طور پر جوہانسبرگ سے اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا۔ چندریان۔3 مشن پچھلے مہینے کی 14 تاریخ کو لانچ کیا گیا تھا۔ اپنے 43 دن کے سفر کے دوران کئی مراحل کو کامیابی سے پورا کرنے کے بعد چندریان3- آج کرہ ارض کے واحد سیٹ لائٹ چاند پر اترا۔ Xچاند پر وکرم لینڈر کی سافٹ لینڈنگ کے بعد، اسرو کمان مرکز نے، چندریان-3 لینڈر اور بنگلورو کےMOX-ISTRAC کے درمیان مواصلاتی رابطہ قائم کر لیا ہے۔ اس کے بعد، اس نے لینڈر سے اُفقی رُخ کے کیمرے کے ذریعے، اُترتے وقت کے دوران کی تصاویر، لینڈر سے حاصل کی ہیں۔ چاند کی سطح پر قریبی فاصلے سے حاصل شدہ تصاویر کو صرف چند منٹ قبل ہی اسرو کے ذریعے ٹویٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔×بھارت نے تاریخ رقم کی ہے کیونکہ یہ چاند کی سطح کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ وکرم لینڈر، چاند کے قطب جنوبی کے قریب ایک مقام پر بلا رکاوٹ کامیابی کے ساتھ اُتر گیا۔ اس اہم پیش رفت نے بھارت کے لیے خلائی جستجو میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا ہے۔ لینڈنگ سے قبل 20 منٹ کے لیے تمام مراکز میں فکر کا ماحول تھا، کہ اسرو نے خودکار لینڈنگ سیکوینس، ALS کا آغاز کیا۔ اس نے وکرم لینڈنگ ماڈیول کو چارج لینے اور اپنے آن بورڈ کمپیوٹروں کو استعمال کرنے اور مناسب مقام کی شناخت کرنے کی کارروائی کرنے نیز چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کرنے کے لیے مقام کا انتخاب کرنے کے قابل بنایا۔ کامیابی کے ساتھ اُترنے کے بعد، چاروں طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اسرو کی ٹیم نے اس موقع کو ہاتھ ملا کر اور انگوٹھے دکھا کر منایا۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے اسے اسرو کی قیادت اور سائنسدانوں کی ایک نسل کا کارہائے نمایاں قرار دیتے ہوئے، اُن کی مدد کرنے کے لیے، ہر کسی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناکامی سے سیکھا ہوا ایک سبق تھا اور یہ کہ وہ آج کامیاب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاند کی سطح پر چندریان- 3 لینڈر اور روور کا، اب کے بعد سے آئندہ 24 دنوں تک غائرانہ جائزہ لیں گے۔ چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ روور پریاگ یان، لینڈر سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد چاند کی سطح پر اُترے گا۔