Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت تیزی سے اُبھرتی ہوئی عالمی سلامتی کی صورتحال کے سبب پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک کو تیار کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ جناب سنگھ آج نئی دلّی میں نیشنل کیڈٹ کور، NCC کے یومِ جمہوریہ کیمپ میں کیڈٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطروں سے ملک کا تحفظ کر رہی ہیں۔ وزیر دفاع نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو اور زیادہ بلندیوں تک لے جانے کے نئے طریقوں کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ نوجوانوں سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ملک کی قدیم اقدار اور روایات سے جڑے رہیں اور اپنی مرضی کے شعبے میں انکساری کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کیڈٹ کور ایسی خصوصیت کے حصول میں کیڈٹس کی مدد کرتا ہے، جس سے نہ صرف اُن کے مستقبل پر اثر پڑے گا بلکہ معاشرے کی خدمت کرنے کے لیے اُن میں تحریک بھی پیدا کرے گا۔

Click to listen highlighted text!