FILE PIC
وزیراعظم نریندر مودی نے آج نئی دلی میں پولس کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل کی سالانہ کُل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔ تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کل وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا تھا۔ اس کانفرنس میں پولسنگ اور سکیورٹی کے مستقبل کے موضوعات پر بات چیت ہو رہی ہے تاکہ موجودہ دور میں نہ صرف سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے بلکہ ابھرتے ہوئے مسائل اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ اس کانفرنس میں سائبر جرائم، پولسنگ میں ٹکنالوجی، انسداد دہشت گردی کے چیلنجز، بائیں بازو کی انتہا پسندی، صلاحیت سازی اور جیلوں میں اصلاحات سمیت متعدد امور پر تبادلہ ¿ خیال کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے DGP اور مرکزی مسلح پولس فورسز اور مرکزی پولس تنظیموں کے سربراہان سمیت تقریباً 100 شرکاءشرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ بقیہ مدعو ملک بھر سے ورچوئل طور پر اِس میں شرکت کر رہے ہیں۔