Last Updated on December 26, 2020 3:39 pm by INDIAN AWAAZ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں وکشمیر کیلئے آیوشمانبھارت پی ایم جے اے وائی صحت اسکیم کی شروعات کی، جس سے مرکز کے زیر انتظام اِس علاقےکے سبھی باشندوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اِس موقع پر جناب مودی نے روایتی کشمیری لباس فرہنپہن رکھی تھی۔ اِس اسکیم کے شروع ہونے کے بعدکم سے کم 15 لاکھ کنبوں کو فائدہ پہنچےگا اور اُنہیں تمام سرکاری اسپتالوں اور کچھ منتخبہ پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاجکی سہولت حاصل ہوگی۔ اِس اسکیم سے اُن سبھی باشندوں کو فائدہ پہنچے گا، جو آیوشمانبھارت اسکیم کے دائرے میں نہیں آئے تھے۔ صحت اسکیم کے مطابق سالانہ ایک کنبے کو پانچلاکھ روپے بیمے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اسکیم کے تحت کنبے کے ممبروں کی کوئی حد مقرر نہیںہے۔ جموں وکشمیر کے سبھی باشندے ملک بھر کے نامزد اسپتالوں سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔×
