ملک میں عالمی وبا سے تقریباً33 لاکھ 24ہزار افراد شفایابہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ، 73 ہزار پانچ سوسے زیادہ مریض کووڈ-19 سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحت یابی کی شرح میں بہتریکا رجحان جاری ہے اور اب یہ 77 اعشاریہ چھ پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نےکہا ہے کہ صحت یابی میں مسلسل اضافے نے مریضوں کے بوجھ کو کم کردیا ہے اور یہ فی الحالکُل مریضوں کا صرف 20 اعشاریہ چھ پانچ فیصد ہے۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد، زیر علاجمریضوں کی تعداد سے تقریباً تین اعشاریہ آٹھ گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے کہاہے کہ ملک میں ایک ماہ کے اندر صحت یاب مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ صحت یابی کی شرح میں مزید بہتری آئی ہے، 9 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ صحت یابی کی شرح کی اطلاع ملی ہے۔اس میں بہار، تمل ناڈو، دلی، مغربی بنگال، راجستھان اور گجرات سمیت دیگر ریاستیں شاملہیں۔ وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ مریضوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر علاج اور ICU، ڈاکٹروں کی جامع طبیمہارت نے بھارت کی مجموعی صحت یابی میں اضافہ کرنے میں رہنمائی کی ہے۔ یہ بھی کہا گیاہے کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے صحت یابی کی زیادہ شرح کی اطلاعموصول ہورہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر صحت یاب مریضوں کے 60 فیصد کی اطلاع مہاراشٹر،آندھرا پردیش، کرناٹک، اترپردیش اور تمل ناڈو سے موصول ہوئی ہے۔ مریضوں کی نشاندہی،جانچ اور علاج کے طریقہ کار کے مؤثر نفاذ سے صحت یابی کی شرح میں اضافہ اور اموات کیشرح میں کمی آئی ہے۔ فی الحال، بھارت میں اموات کی شرح ایک اعشاریہ سات صفر فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 75 ہزار 809 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی کُل مریضوںکی تعداد 42 لاکھ 80 ہزار 423 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد8 لاکھ 83ہزار 697 ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک ہزار 133اموات کی اطلاع ہے، جس کے ساتھہی اموات کی کُل تعداد 72 ہزار 775 ہوگئی ہے۔