چندریان-3

@isroبین الاقوامی برادری نے آج چاند کی سطح پر چندریان-3 کے کامیابی سے لینڈنگ کرنے کے لیے، ٹیم اسرو اور بھارت کی ستائش کی ہے۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں ناسا کے انتظام کار بِل نیلسن نے چاند کی سطح پر خلائی سیارچے کو کامیابی کے ساتھ اُتارنے کے لیے، اسرو کو چوتھا ملک بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس میں ایک شریک بننے کے لیے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ برطانوی خلائی ایجنسی نے بھی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آج بھارت نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ یوروپی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جوزف Aschbacher نے دوسرے سیارے پر بھارت کی پہلی سافٹ لینڈنگ حاصل کرنے میں نئی ٹیکنالوجیوں کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کی ستائش کی ہے۔جنوبی افریقہ کے صدر سرِل راما فوسا نے کہا کہ برکس کنبے کے طور پر، اُنہیں اس موقع پر انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے اور وہ بھارت کے ساتھ اس خوشی میں شامل ہیں۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل نے بھی اس واقع کو سائنس اور خلائی ٹیکنالوجی میں ایک تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ بھارت میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایلیکس ایلس نے اسے نہ صرف بھارت کے لیے، بلکہ پوری دنیا اور انسانیت کے لیے بھی، ایک بڑا لمحہ قرار دیا۔ آسٹریلیا کی خلائی ایجنسی کے سربراہ اینریکو پیلرمو نے لینڈنگ کو باعث ترغیب قرار دیا ہے۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے، ایک جنوبی ایشیائی پڑوسی ملک کے طور پر بھارت کو چاند کے قطب جنوبی پہنچنے پر حاصل کامیابی کے تئیں اظہار مسرت کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کامیابی کی یہ کہانی جستجو کے نئے علاقوں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی