مکہ مکرمہ میں رمضان کی پہلی تراویح ادا کی گئی، مسجدالحرام میں لاکھوں زائرین، نمازیوں کا اجتماع ہوا۔
مسجد نبوی، مسجد قبلتین، مسجد قباء میں بھی نماز تراویح ادا کی گئی۔
مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
اس سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانے کا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔
خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا
سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے سعودی سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ماہر فلکیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا تھا کہ آج رمضان کا چاند دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چاند دیکھنے کی شہادتیں ملنے کے منتظر ہیں، رمضان کے چاند کا حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔
سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ ان ممالک میں بھی پہلا روہ 11 مارچ کو ہوگا۔
دوسری جانب مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔
چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔