مرکز نے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے کہا ہے کہوہ برڈ فلو کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر فوری بنیاد پر ہر ممکن اقدامات کریں۔ ہماچلپردیش، راجستھان، کیرالہ اور کچھ دیگر ریاستوں میں بڑی تعداد میں پرندوں کے مرنے کےتناظر میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مرکز نے اس بیماری کے انسانوں اور دیگر پالتو جانوروںاور پرندوں میں پھیلنے کے امکان کے سلسلے میں خبردار بھی کیا ہے۔

چیف سکریٹریوں کو بھیجے گئے ایک نوٹ میں ماحولیات کی وزارت نےریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ بیماری کی کسی بھی علامت کاپتہ لگانے کے لیے پرندوں پر نظر رکھنے اور نگرانی کے کام میں تیزی لائیں۔