مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکہ کا دورہ تاریخی رہا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان یکساں اہداف کے مختلف شعبوں میں کلیدی شراکت داری کی ازسرِ نو تعبیر ہوئی ہے۔

نئی دلّی میں پارٹی صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس دورے کے دوران، دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی اور روزگار کے شعبوں میں کئی اہم سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ F-414 طیاروں کے انجن مشترکہ طور پر تیار کرنے کی غرض سے HAL اور GE کے درمیان ہوا سمجھوتہ، وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کی بڑی حصولیابیوں میں سے ایک ہے۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو ہی امریکی کانگریس سے خطاب کرنے کا موقع ملا ہے، جبکہ وزیر اعظم مودی کو امریکہ کی دونوں پارٹیوں نے دعوت دی تھی۔