FILE

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ روز کے دوران مشرقی وسطی اور شمال مغربی بھارت کے حصوں میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آج اڈیشہ، راجستھان، اتراکھنڈ، مغربی اترپردیش، ہماچل پردیش، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گجرات، راجستھان، ہریانہ، پنجاب اور جموںوکشمیر کے باقی ماندہ حصوں میں آج اور کل جنوب مغربی مانسون کی مزید پیشقدمی کیلئے حالات سازگار ہیں۔

دلی میں آج ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر موسم ابرآلود رہے گا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم تقریباً 23 ڈگری سیلسیس رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل کیلئے دلی میں یلو الرٹ جاری کیاہے۔ آئندہ دنوں میں دلی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے اور آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا۔اپنے مقرر پروگرام سے دو دن پہلے ہی مانسون سے دلی میں دستک دی ہے، جس سے دلی والوں کو شدید گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ہم نےIMD کے سینئر سائنسداں آر کے جینامنی سے بات کی ہے۔