بھارت کے لاءکمیشن نے لوگوں کو ، وہاٹس ایپ کے دھوکہ دینے والے ایسے ، کالز اور میسیجز کے خلاف خبردار کیا ہے جو یکساں سول کوڈ کے بارے میں پھیلائے جارہے ہیں۔کمیشن نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اِن ٹیکسٹس، کالز اور میسیجز میں اُس کا کوئی دخل یا تعلق نہیں ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اُس کے علم میں آیا ہے کہ لوگوں میں اِس طرح کے کچھ نمبرز پھیلائے جارہے ہیں جن کا، فرضی طور پر بھارت کے لاءکمیشن سے تعلق بتایا جارہا ہے۔ کمیشن نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور صحیح معلومات کے لئے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ اُس نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ معلومات حاصل کرنے کیلئے بھارت کے لاءکمیشن کی ویب سائٹ سے رجوع کریں