آج عاشورہ محرم ملک کے مختلف حصوں میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں حق و صداقت اور انصاف کی سر بلندی کے لئے اپنی جانوں کا جو نذرانہ پیش کیا تھا، اس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔
کووڈ19- عالمی وباءکی وجہ سے اس سال تعزیوں کے روایتی جلوس نہیں نکالے جا رہے ہیں۔ البتہ لاک ڈاو ¿ن ضابطوں اور سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر کاربند رہتے ہوئے محدود نوعیت کی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ملک میں محرم کے جلوس کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی قربانی کو یاد کیا ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ حضرت امام حسین کے لئے سچائی کی اقدار اور انصاف سے زیادہ کوئی بات مقدم نہیں تھی۔ جناب مودی نے کہا کہ مساوات اور حق پر حضرت امام حسین کی تاکید قابل ذکر ہے اور اس سے تقویت ملتی ہے۔