شرومنی گرودوارا پربندھک کمیٹی نے پاکستان میں سکھ اقلیتی برادری پر ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ کمیٹی کے صدر ہرجندر سنگھ دھامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیشاور میں ایک دُکاندار منموہن سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا واقعہ بے حد افسوسناک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سرکار کو سکھ اقلیتی برادری کی حفاظت کے تئیں سنجیدہ ہونا چاہئے۔
