Last Updated on April 1, 2016 1:05 am by INDIAN AWAAZ

شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ اگر شامی عوام ایسا چاہیں تو وہ قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں۔ دمشق حکومت کی جانب سے عربی زبان میں فراہم کی جانے والی عبارت کے مطابق بشار الاسد نے روس کی سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے نوووستی کو بتایا کہ اگر عوام قبل از وقت صدارتی انتخابات کے حامی ہیں تو اُنہیں یہ الیکشن کروانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بشار الاسد کی موجودہ سات سالہ مدتِ صدارت کہیں 2021ء میں اختتام کو پہنچے گی تاہم عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کی ثالثی میں جو امن عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، اُس میں اٹھارہ ماہ کے اندر اندر پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا ذکر کیا گیا ہے۔