نمائیندہ خصوصی

railway budgetنئی دہلی، 25؍ فروری 2016، ریلوے کے وزیر جناب سریش برپھو نے کہا ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ جوتمام اقدامات کئے گئے ہیں ان میں عام آدمی کو ہمیشہ ترجیح دی گئی ہے۔آج پارلیمنٹ میں 2016-17 کا ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے صارفین کا خاص خیال رکھا ہے ۔ یہ سال ریلوے کے لئے بہت زبردست رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا شروع کیا گیا ہے اور مسافروں کی شکایت کے ازالے کے لئے ایک نظام شروع کیا گیا ہے۔ٹرین خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ہندوستانی ریلوے مسافروں کی آواز بننا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مسافر اور ریلوے کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سےطبی خدمات اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے 124 ممبروں نے مسافروں کی سہولتوں کے لئے اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔ ریلوے نے 65 ہزار اضافی برتھ تیار کئے ہیں۔، 2500 پانی کی وینڈنگ مشینیں اسٹیشنوں پر فراہم کی گئی ہیں۔ جنرل کلاس ڈبوں میں موبائل چارجنگ کے پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ سبھی نئے غیر اے سی کوچوں میں ڈسٹ بن رکھے گئے ہیں۔ مسافروں کے لئے مخصوص

عوامی توقعات کی تکمیل کیلئے ریلویز ویژن 2020

، 2016-ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج پارلیمنٹ میں 17-2016 کا ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ریلوے 2020 تک عوام کی دیرینہ توقعات کی تکمیل کا خواہاں ہے، جن میں مانگ کے مطابق ریل گاڑیوں میں ریزرو سیٹیں فراہم کرنا ، معیاری خدمات کے ساتھ ٹرینوں کو وقت پر چلانا،جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے مسافروں کی حفاظت کو قابل ذکر طریقے سے بہتر بنانا، بنا چوکیدار والے سبھی ریل پھاٹکوں کا خاتمہ ، 95 فیصد تک وقت کی پابندی کو یقینی بنانا، مال گاڑیوں کی اوسط رفتار کو بڑھا کر 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اور میل/ایکسپریس ٹرینوں کی رفتارکو 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کرنا، گولڈن کواڈری لیٹرل کے متوازی سیمی ہائی اسپیڈ والی ریل گاڑیاں چلانااور انسانی فضلےکے براہ راست نپٹارےکو صفر تک لانا شامل ہیں۔

ریلوے سےمتعلق ویژن 2020 پیش کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریلوےکو اس ملک کے شہریوں کو ایسا ریل نظام دستیاب کرانا چاہئے، جس پر انہیں فخر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر دیب رائے، کی صدارت والی کمیٹی سمیت متعدد کمیٹیوں کے شکر گزار ہیں، جن کی

ہندوستانی ریلوے اپنے تمام کاموں میں سو فیصد شفافیت برتے گی

نئی دہلی، 25؍ فروری 2016، ریلوے کے وزیر جناب سریش برپھو نے کہا کہ شفافیت اس حکومت کو ایک اہم جز ہے۔ آج پارلیمنٹ میں 2016-17 کا ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کا مشن یہ ہے کہ اس کے تمام کاموں میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلوے نے 2015-16 میں آن لائن بھرتی کرنے کا عمل شروع کیا ہے اور روز مرہ کے کاموں میں شفافیت لانے کے لئے سوشل میڈیا کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ریلوے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لئے پوری جاں فشانی سے لگا ہوا ہے اور نیلامیاں آن لائن حاصل کی جائیں گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ریلوے نے اپنے اندورنی آڈٹ نظام کو بھی متحرک کیا ہے تاکہ کام کاج کے عمل میں صلاحیت پیدا کی جاسکے۔ آئی ٹی پر مبنی آڈٹ طریقہ کار کے سلسلے میں خصوصی شروع کی گئی ہے۔