ویب ڈیسک
جمعہ کی شام مغربی دہلی میں منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک چار منزلہ تجارتی عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک کم از کم 27 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کئی لوگ جھلس چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ اب این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی پولیس اور فائر بریگیڈ کی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ صدر، وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی اس
واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ عمارت سے 50 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق انہیں 4 بج کر 45 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد 30 سے زائد فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے۔ آگ منڈکا میٹرو اسٹیشن کے ستون نمبر 544 کے قریب لگی۔
پولیس نے بتایا کہ عمارت سے 50 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور عمارت میں مزید کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈی سی پی (بیرونی ضلع) سمیر شرما نے کہا کہ دہلی پولیس نے آج شام دہلی کے منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب آگ لگنے والی عمارت کے مالکان ہریش گوئل اور ورون گوئل کو حراست میں لے لیا ہے۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ عمارت سے 60-70 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور عمارت میں پھنسے لوگوں کو کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر بچا لیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور دیگر رہنماؤں نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا، “میں دہلی میں زبردست آگ کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان سے بہت دکھی ہوں۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔”
سی ایم کیجریوال نے ٹویٹ کیا اور کہا، “اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں جان کر صدمہ اور تکلیف ہوئی۔ میں مسلسل سینئر حکام سے رابطے میں ہوں۔ ہمارے بہادر فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ خدا سب کو خوش رکھے۔