خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو نے CE-20Cryogenic انجن کی اہم پرواز کی کامیاب آزمائش کی۔ یہانجن چندریان 3 مشن کے لیے LVM3 لانچ وہیکل کے کریوجینکبالائی اسٹیج کو طاقت فراہم کرے گی۔

خلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ آزمائش 24 فروری کو تمل ناڈوکے مہندرگیری کے اسرو پروپلشن کمپلیکس میں کامیابی کے ساتھ کی گئی۔ اسرو نے کہا کہیہ اہم آزمائش بلندی پر واقع سہولتی مقام پر25 سیکنڈ کی منصوبہ بند مدت کے لیے کیگئی۔ اسرو نے مزید کہا کہ آزمائش کے دوران پروپلشن کے تمام پیمانے تسلی بخش پائےگئے اور پیش گوئیوں کے نہایت قریب تھے۔ خلائی ایجنسی نے کہا کہ کرائیوجینک انجن کوپروپیلنٹ ٹینکوں، اسٹیج کے ڈھانچے اور متعلقہ رقیق لائنوں کے ساتھ مزید مربوط کیاجائے گا تاکہ کرائیوجینک پرواز مرحلے کو مکمل طور پر مربوط کیا جاسکے۔

چندریان -3 بھارت کا تیسرا چاند مشن ہے اور چاند کی سطحپر محفوظ لینڈنگ اور وہاں شروع سے آخر تک گھومنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لیےچندریان -2 کے بعد کا مشن ہے۔ اس مشن کو اس سال کے آخر میں سری ہری کوٹا کے ستیشدھون خلائی مرکز سے لانچ وہیکل مارک 3 کے ذریعے لانچ کیا جانا ہے