بی جے پی اتحاد تری پورہ اور ناگالینڈ میں پھر سے اقتدار میں آگیا ہے۔ بی جے پی – نے تری پورہ میں اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ NDPP اور بی جے پی نے ناگالینڈ میں اکثریتی سیٹوں سے تجاوز کر لیا ہے۔ البتہ میگھالیہ میں اسمبلی کے معلق رہنے کا امکان ہے۔ وہاں حکمراں NPP، واحد سب سے بڑی پارتی کے طور پر ابھر رہی ہے۔ تری پورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج سخت سکیورتی کے دوران شروع ہوئی۔تری پورہ میں حکمراں BJP-IPFT اتحاد نے 32 سیٹیں جیتی ہیں۔ ان میں سے BJP نے 31 سیٹوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک سیٹ پر وہ آگے چل رہی ہے۔ CPM – کانگریس اتحاد نے 14 سیٹیں جیتی ہیں۔ ان میں سے CPM نے 11 اور کانگریس نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیراعلیٰ اور BJP امیدوار ڈاکٹر مانک ساہا کو ٹاؤن Bardowali حلقے سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ناگالینڈ میں حکمراں NDPP-BJP اتحاد نے 35 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے NDPP نے 23 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ دو سیٹوں پر سبقت لیے ہوئے ہے۔ جبکہ BJP کو 12 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) نے 5 سیٹیں جیتی ہیں اور دو پر آگے چل رہی ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ اور NDPP امیدوار Neiphiu Rio زبردست 92 اعشاریہ آٹھ دو فیصد ووٹ حاصل کر کے ناردرن II – Angami اسمبلی حلقے سے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔میگھالیہ میں حکمراں پارٹی نیشنل پپولز پارٹی (NPP)نے 20 سیٹیں حاصل کی ہیں اور اس نے 5 پر سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی (UDP) کو 11 سیٹیں ملی ہیں جبکہ کانگریس نے پانچ سیٹیں حاصل کی ہیں۔نارتیانگ حلقے میں NPP کے امیدوار Sniawbhalang Dhar نے دو ہزار 123 ووٹوں کے اوسط سے کانگریس کے Emlang Laloo کو شکست دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور NPP کے امیدوار Conrad سنگما جنوبی Tura اسمبلی سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ انھوں نے 49 اعشاریہ 42 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ نائب وزیر اعلیٰ NPP کے Prestone Tysong کو Pynursla حلقے سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔BJP کے امیدوار سیموئل این سنگما، باغمارا حلقے سے ہار گئے ہیں۔ Sohiong اسمبلی حلقے میں پولنگ، ایک امیدوار کے انتقال کے بعد معطل کردی گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کے امیدوار مُکل سنگما دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں، وہ Songsak حلقے میں برتری حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ Tikrikilla میں پیچھے چل رہے ہیں۔سابق وزیر اور NPP کے امیدوار اَمپارین Lyngdoh نے مشرقی شیلانگ کی سیٹ جیت لی ہے جبکہ BJP امیدوار Sanbor Shullai نے جنوبی شیلانگ کی سیٹ پر تقریباً 66 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیت حاصل کی ہے