Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz

امور خارجہ کی وزارت نے آج زور دے کر کہا ہے کہ کنیڈا میں بھارت مخالف عناصر کے ذریعے اظہار اور تقریر کی آزادی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ آج سہ پہر نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ بھارت اُن پوسٹرس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتا ہے جن میں بھارتی سفارت کاروں اور بھارتی عمارتوں کے خلاف تشدد اُکسانے کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے اِس معاملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اِس معاملے کو نئی دلی اور OTTAWA دونوں ہی جگہ کنیڈا کے حکام کے ساتھ سختی سے اُٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کنیڈا کی حکومت سے صاف طور سے کہہ دیا ہے کہ وہ کنیڈا میں بھارتی سفارت کاروں کے تحفظ اور بھارتی مشنوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے۔ جناب باگچی نے کہا کہ معاملہ اظہار کی آزادی کا نہیں ہے بلکہ علیحدگی پسندی کا پروپیگینڈا کرنے کے لیے تشدد اور دہشت گردی کو قابل جواز قرار دینے کی حمایت کرنے کی غرض سے اِس کے غلط استعمال کا ہے

Click to listen highlighted text!