@DrSJaishankar
بھارت نے برطانیہ پر زور دیا ہےکہ وہ بھارتی سفارتی مشنوں کی سلامتی اور وہاں جمہوری آزادی کے غلط استعمال کرنےکو روکنے کو یقینی بنائے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، برطانیہ کے خارجی،دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے منسٹر آف اسٹیٹ طارق احمد کے ساتھ نئی دلّی میںاِس معاملے کو اٹھایا۔ انھوں نے وسیع پیمانے پر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، جن میںآزاد تجارت کے معاہدے اور جنوبی ایشیا سے لے کر بھارت- بحر الکاہل نیز جی-20 کےمعاملات شامل تھے