وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دلی میں امریکہ کے وزیردفاع کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دفاعی مفاداورسکیورٹی میں تعاون کو بڑھانے سمیت کئی موضوعات پربات چیت ہوئی۔ جناب سنگھ نے زوردے کرکہا کہ بھارت-امریکہ کی شراکت داری ایک کھلے، آزاد اور اصولوں پرمبنی بھارت بحرالکاہل خطے کے لئے بہت اہم ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھارت، مہارت پیدا کرنے اور اپنی اہم شراکت داری کو مزید استحکام بخشنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خاطرپُرامید ہے۔ دونوں لیڈروں نے لچک دار سپلائی چین بنانے کے طورطریقوں کے بارے میں بھی بات کی۔ دونوں ملک باہمی ترقی اور نئی ٹکنالوجیوں کے مواقعوں کی پہچان کریں گے اور دونوں ملکوں کے دفاعی اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کی خاطر نئے نظام قائم کریں گے۔ دونوں لیڈروںنے کثیررخی باہمی دفاعی تعاون کی سرگرمیوںکا جائزہ لیا اور ملاقاتوں کے جلدی ہونے پر اتفاق ظاہر کیا