فوج نے آج زور دے کر کہا ہے کہ بھارت، حقیقی کنٹرول لائن سے، فوجوں کو ہٹانے اور صورتحال میں کشیدگی کو ختم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ البتہ اُس نے کہا ہے کہ چین، کشیدگی کو بڑھانے کیلئے اشتعال انگیز سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارتی فوج نے کسی بھی مرحلے پر، کو پار نہیں کیا یا فائرنگ سمیت، کوئی بھی جارحانہ طریقہ استعمال نہیں کیا۔ فوج کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ PLA، معاہدوں کی لگاتار خلاف ورزی کرتی رہی ہے اور جارحانہ کوششیں کرتی رہی ہے جبکہ فوجی، سفارتی اور سیاسی سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی فوج نے کہا کہ وہ امن وسکون برقرار رکھنے کیلئے عہد بستہ ہے۔ البتہ وہ کسی بھی قیمت پر، قومی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کا بھی عزم کئے ہوئے ہے۔x