Tweeted By AIRبھارت، کَل نئی دلّی میں روایتی ادویات پر آسیان ممالک کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ بھارت-آسیان کانفرنس تقریباً ایک دہائی بعد منعقد کی جارہی ہے۔ کمبوڈیا اور ویتنام سمیت دس آسیان ممالک اِس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد بھارت اور آسیان ملکوں کے درمیان پلیٹ فارم کو مستحکم کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے بہترین تجربات کا تبادلہ اور روایتی ادویات کے شعبے میں مستقبل کے تعاون کیلئے ایک خاکہ تیار کرسکیں۔ ادویات کے روایتی نظام میں ایکٹ ایسٹ پالیسی کی توسیع کیلئے آیوش کے پاس بے مثال امکانات ہیں۔