بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو نے کہا ہے کہ اِس ماہ کی 14 تاریخ کو دوپہر تقریباً دو بجکر 35 منٹ پر سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چندریان 3 کو چھوڑا جائے گا۔ ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اسرو نے یہ اطلاع دی ہے۔ اِس مشن کا مقصد چاند پر خلائی گاڑی کو اُتارنے کے لیے انتہائی اہم نوعیت کی ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ چندریان 3، چندریان 2 مشن کے بعد کے کاموں کی تکمیل سے متعلق مشن ہے جس میں چاند کی سطح پر بحفاظت اترنے کی زبردست صلاحیت اور اِس پر خلائی گاڑی کے گھومنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ چاند کی سطح پر بحفاظت اور بہ سہولت اترنا، چاند پر خلائی گاڑی کا گھومنا اور برموقع اور صحیح صحیح سائنٹفک تجربات کرنا چندریان 3 کے اہم مقاصد میں سے ہے۔×