بازاروں کو باصلاحیت بنانا، کاروبار موافق پالیسیوں کو فروغ دینا اور معیشت میں اعتماد کو مضبوط کرنا

اخلاقی دولت کا حصول ہندوستان کو 2025 تک 5ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لئے اہم کلید ہے: اقتصادی جائزہ 20-2019

سب کا ساتھ سب کاوکاس کے وِژن کے  ساتھ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی 2019 کے اپنے خطاب میں اس بات کو اجاگر کیا تھا کہ جب دولت کمائی جائے گی تو دولت تقسیم بھی کی جائے گی۔ خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں آج پیش کردہ اقتصادی جائزہ 20-2019 میں ایسی پالیسیوں کے فریم ورک کو وضع کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن سے ہندوستان میں  دولت کمانے کوفروغ مل سکتا ہے جس کے نتیجے میں معیشت مضبوطی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

جائزے میں بازاروں کوباصلاحیت بنانے ،کاروبار موافق پالیسیوں کو فروغ دینے اور معیشت میں اعتماد کو مضبوط کرنے کےموضوع کا احاطہ کیا گیا ہے۔  جائزے میں ایک متوازن موقف کوبرقراررکھا گیا ہے اور معاشی سوچ  اور پالیسی سازی  دونوں میں  مارکیٹ معیشت سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں کسی بھی قسم کے شک و شبہ کو دور رکھا گیا ہے۔

دولت کمانے سے متعلق ہندوستان کی مالامال روایت

جائزے میں  کوٹلیہ کے ارتھ شاستر، تھریو ولور کے تھیروکولر اور آدم اسمتھ کے این انکوائری اِن ٹو دی نیچر اینڈ کازز آف دی ویلتھ آف نیشنس جیسی جدید معیشتوں کے قدیم اقتباسات سے فائدہ اٹھایا گیا ہے تاکہ معاشی سرگرمی  کی جڑ اور 2025 تک ہندوستان کے 5 کھرب ڈالر کی معیشت بننے کی ایک کلیدکے طور پر اخلاقی دولت  کی کمائی اہمیت پر زور دیا جاسکے۔

ان قدیم اقتباسات کے ذریعے جائزے میں دولت کی کمائی کے ان خیالات کو پیش کیا گیا ہے جن کی جڑیں ہندوستان کی قدیم اورمالامال روایت میں گہری ہیں۔ ہندوستان معلوم معاشی تاریخ کی تین چوتھائی سے زائد  عالمی سطح پر ایک غالب معاشی طاقت رہا ہے۔

مارکٹ کادکھائی نہ دینے والا ہاتھ

عالمی معیشت پر ہندوستان کے تاریخی تفوق پر روشنی ڈالتےہوئے جائزے میں مارکیٹ میں کھلے پن لانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دولت کمائی جاتی ہےاور اس کے بدلے میں اضافہ شدہ سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔   جائزے کے مطابق ‘‘اعتماد’’ کے ہاتھ کی حمایت کردہ مارکیٹ کے اس نہ دکھنے والے ہاتھ کے نتیجے میں ماضی میں  اس طرح کا تفوق حاصل ہوا ہے۔ جائزے میں ان دو عوامل کاثبوت پیش کیا گیا ہےجبکہ معاشی  لبرلائزیشن کے دور کے بعد ہندوستانی  معیشت ترقی کی راہ پر لوٹ آئی۔

دولت کی کمائی کا جائزے میں جو تصور پیش کیا گیا ہے، وہ معاصر ثبوت کے ساتھ قدیم ہندوستانی روایت کے ایک امتزاج کو پیش کرتا ہے اور سرکاری شعبے کے بینکوں کی اہلیت کو بڑھانےکیلئے فن ٹیک کے استعمال کی تجویز پیش کرتا ہے۔ اس جائزے میں پرانےاورنئے کاامتزاج بھی ملتاہے جس میں نئے 100 روپئے کے نوٹ کے ساتھ پرانے نوٹ کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

……