بھارتیہ ریزرو بینک کے گورنر شکتیکانت داس نے بینک بورڈز کو صلاح دی ہے کہ وہ ڈیجیٹل قرضے دینے سمیت دیانتدارانہاور صارفین کو تحفظ فراہم کرنے والے طور طریقے اپنائیں۔ انھوں نے کہا کہ صارفین کیشکایات کے جلد اور موثر طریقے سے ازالہ کیے جانے سے بینکوں کے مجموعی کام کاج کیصلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے آج ممبئی میں RBI کی جانب سے منعقد کی گئی بینکوں کےڈائریکٹرز کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شکتی کانت داس نے کچھ بینکوں میںکارپوریٹ حکمرانی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ RBI نے بینکاری کے شعبے میں کچھ حد تکاتار چڑھاؤ پیدا کرنے والی وجوہات کے تناظر میں کچھ بینکوں کے نظام کار میں کمیاںپائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطرات اور طویلمدتی نتائج کو تسلیم کیے بغیر ملازمین کو بڑھتے ہوئے قلیل مدتی فوائد سے نوازا نہیںجاسکتا۔×