(الحاج معین الدین ( محمد کا انتقال پر ملال
5 گیا ۵ اگست
خالد احمد کی رپورٹ
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ سنی جایگی کہ آبگلہ کی ایک اہم شخصیت الحاج معین الدین ( محمد ) صاحب کا آج 5 اگست کو ان کے آبائی گھر آبگلہ میں صبح ساڑھے دس بجے انتقال ہو گیا ۔
مرحوم کی عمر تقریبا ۸۰ برس تھی ،مرحوم صوم و صلوات کے پابند تھے ، سرکاری ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ سماجی کاموں میں بھی خوب دلچسپی لیتے تھے اور نوجوان کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے ۔وہ انتہائی خلیق و ملنسار تھے ہر کسی سے بڑے خلوص سے ملتے تھے ۔ آبگلہ میں احمد اور محمد کی دو بھائیوں کی جوڑی کافی مشہور تھی ۔ ان میں سے ایک احمد یعنی ماسٹر وجیہ اختر صاحب پہلے ہی داغ مفارقت دے چکے تھے اور اب محمد صاحب بھی چل بسے
مرحوم کے لواحقین میں تین بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں جو اپنی اپنی جگہ مقیم ہیں ۔بڑے بیٹے دانش معین مولانا آزاد حیدرآباد یونورسٹی میں تواریخ کے شعبے میں صدر کی حیثیت سے اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
مرحوم کے جنازے کی نماز کل بعد نماز ظہر آبگلہ میں ادا کی جائے گی ۔
قارئین سے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کی درخواست ہے
واضح ہو کے مشہور صحافی عندلیب اختر کے مرحوم سگے چچا تھے ۔