Mnay killed as Kolkata flyover collapsed
Mnay killed as Kolkata flyover collapsed.pix ananabazarpatrika

 

آج  کولکتہ میں ایک زیر تعمیر پل منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ درجنوں دیگر ملبے میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس زیرتعمیر فلائی اوور کے نیچے کھڑی گاڑیوں کو ،جن میں ایک بس بھی شامل تھی، نقصان پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک گنجان آباد علاقے میں واقع اس پل کا تقریباً ایک سو میٹر کا حصہ گرنے کی وجہ سے ملبے تلے پھنسے متعدد افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں، جن میں امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ فوج اور پولیس کے سپاہی بھی شامل ہیں، کرینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔