Welcome to The Indian Awaaz   Click to listen highlighted text! Welcome to The Indian Awaaz


پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں واقع ایک مدرسے میں ایک طاقتور بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 بچے ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا آج منگل کی صبح دیر کالونی میں واقع جامعہ زبیریہ میں ہوا۔ زخمی ہونے والے طالب علموں میں کچھ کا تعلق افغانستان سے بھی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے سے چند منٹ پہلے سے کسی نے وہاں ایک بیگ چھوڑا تھا۔

Click to listen highlighted text!